اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے عوام نے گذشتہ سال کے انتخابات میں اعتدال اور میانہ روی کے راستے کا انتخاب کیا جو ناقابل بازگشت راستہ ہے ۔

12 جون 2014 - 15:01

ابنا: ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں امام زمانہ حضرت مہدی(عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریر میں اعتدال اور میانہ روی کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعتدال ایک روش اور فکر ہے اور پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت اور ان کی پوری زندگي اعتدال کی مظہر تھی ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے گذشتہ سال کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج حکومت ایران، دنیامیں طاقتور ملک کی حیثت سے ترقی کی سمت گامزن ہے تو اس کی وجہ سب جانتے ہيں کہ یہ حکومت ملت ایران کی مرضی سے برسر اقتدار آئی ہے ۔ انہوں نے ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی تمام یکطرفہ پابندیاں ختم کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران علاقے میں امن و صلح کا خواہاں ہے ۔صدر مملکت نے علاقے اور دنیا کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام ميں انتہا پسند گروہ اسلام کے نام پر جنگ اور قتل عام کررہے ہيں جبکہ پیغمبر اسلام(ص) پیغمبر عدل و رحمت تھے ۔ انہوں نے علاقے اور دنیا میں ہر قسم کے تشدد اورانتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران علاقے اور دنیا میں تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کررہا ہے ۔ انہوں نے علاقے کے ملکوں میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نفاق اور رخنہ اندازی علاقے کےملکوں کے نقصان اور دشمنوں کے فائدے میں ہے۔

.......

/169